اسلام آباد (بيورو رپورٹ، ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مسئلے پر مذاکرات میں ناکامی ہوئی ہے۔ ملاقات کے معاملے پر مذاکرات ناکام نہیں ہوئے۔
انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پاکستان سے زیادہ افغانستان عزیز ہے۔
خیبرپختونخوا میں روز لاشیں گر رہی ہیں۔ صوبائی حکومت دہشتگردی کے خلاف اونرشپ لے۔
بانی پی ٹی آئی کی صحت کا کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا۔ ان کی بہنوں کی گرفتاری تھری ایم پی او کے تحت عمل میں آئی۔


