اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
وزارتِ ریلوے کے مطابق شمالی وزیرستان آپریشن میں خوارج کو جہنم واصل کرنا فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
محمد حنیف عباسی نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔ اس قومی مقصد کے لیے قوم اور سکیورٹی ادارے ایک پیج پر متحد ہیں۔


