اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔
منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے پانچ خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی تعریف کی۔
سپیکر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کر کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔ قوم کو اپنی بہادر فورسز کی قربانیوں پر مکمل فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔


