سرگودھا (بیزنس ڈیسک) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر قیصر محمود کھرل، سینیئر نائب صدر شیخ عمر فاروق ساہنی اور نائب صدر را حمزہ قیوم نے کہا ہے کہ چیمبر صرف سرگودھا بلکہ چاروں اضلاع کی نمائندگی کرتا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بھر کے تاجروں کے مسائل حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
قیصر محمود کھرل نے کہا کہ ملک میں بجلی اور پٹرول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اقدامات نہ ہونے پر ملک کی رہی سہی انڈسٹری بھی ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تاجروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انڈسٹری کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فاؤنڈر گروپ کی معاونت سے چاروں اضلاع میں انڈسٹریل اسٹیٹس کا قیام ہماری اولین ترجیح ہو گی۔ سرگودھا چیمبر اور پریس شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے مل کر مثبت اقدامات اٹھائیں گے۔


