کھڈیاں خاص (این این آئی) نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکاروں نومی جٹ اور افی جٹ کا نیا مشترکہ میوزک ویڈیو تعلق ریلیز کردیا گیا۔ اس ویڈیو کو ان کے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائٹس پر ریلیز کیا گیا۔
اس ویڈیو سونگ کی شاعری اور کمپوزیشن نومی جٹ اور افی جٹ نے تیار کی ہے۔ اس کا میوزک ناصر ڈار نے ترتیب دیا ہے جبکہ اس کی مکس ماسٹرنگ وقاص علی نے کی ہے۔
اس کی ویڈیو ڈائریکشن نوید چوہدری نے دی ہے، کیمرہ مین سلمان خان ہیں اور ایڈیٹنگ ایم عمران نے کی ہے۔ اس گانے کی تمام تر شوٹنگ پتوکی کے نواحی گائوں بھائیکوٹ میں مکمل کی گئی ہے۔
گلوکار نومی جٹ نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ یہ ان کا افی جٹ کے ساتھ دوسرا مشترکہ ویڈیو ہے۔ اس سے قبل ان کا مشترکہ گانا ٹو لائنز سپرہٹ ثابت ہوا تھا۔
گلوکار افی جٹ کا کہنا تھا کہ پہلے گانے کی مقبولیت کے بعد یہ دوسرا گانا عوام کی پرزور فرمائش پر تیار کیا گیا ہے۔ افی جٹ نے مزید کہا کہ وہ آئندہ بھی مشترکہ گانے ریکارڈ کرواتے رہیں گے۔


