کراچی (انٹرنیشنل ڈیسک). اداکارہ و سابق سپر ماڈل جیا علی نے اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں اظہارِ خیال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر اب آئوٹ آف کنٹرول ہو رہی ہیں۔
جیا علی نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی تھی۔ پروگرام میں میزبان نے ان سے ہانیہ عامر اور درفشاں سلیم میں سے انتخاب کا کہا۔
جیا علی نے ہانیہ عامر کا انتخاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ عامر بہترین اداکارہ اور پاکستان کا چہرہ ہیں۔
جیا علی کے مطابق ہانیہ عامر کو اپنے رویے کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔


