ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ممبئی میں اداکار رنبیر کپور کی فلم رامائن کے سیٹ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز کے صدر بی این تیواڑی نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ آگ معمولی نوعیت کی تھی اور اسٹوڈیو کے باہر موجود ایک خیمے میں لگی۔ آگ پر فوری قابو پا لیا گیا اور کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔
بی این تیواڑی کے مطابق مبینہ غفلت کے باعث رامائن کے سیٹ پر یہ واقعہ پیش آیا۔ فلم کے پروڈیوسرز نے اعلان کیا ہے کہ رامائن کا پہلا حصہ چھ نومبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔


