ماری انرجی نے کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے لیے 100 فیصد اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق ماری انرجی اسکالرشپس کے تحت خیبر پختونخوا کے شمالی وزیرستان کے طلبا کو تعلیمی مواقع ملیں گے۔
اس اسکالرشپ پروگرام کے تحت سندھ کے اضلاع گھوٹکی اور سجاول کے طلبا بھی مستفید ہوں گے۔ بلوچستان کی منتخب کمیونٹیز کے اہل طلبا کو بھی تعلیمی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔


