اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں پہلی مرتبہ کلر گریڈنگ کی جدید تربیت فراہم کی جائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی وی اکیڈمی کی بحالی کے لیے منعقدہ اجلاس سے خطاب کیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ اکیڈمی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیتی مرکز بنایا جائے۔ نوجوانوں کو فلم، ڈرامہ اور ڈیجیٹل مواد کی تیاری میں پیشہ ورانہ مہارتیں دی جائیں گی۔
نئی تربیت سے فلم انڈسٹری اور نجی شعبہ بھی مستفید ہو سکے گا۔ اجلاس میں پی ٹی وی اکیڈمی کو مالی طور پر پائیدار ادارہ بنانے کی حکمت عملی پر زور دیا گیا۔


