پاکستان سنگل ونڈو نے بین الاقوامی تجارت سے وابستہ کاروباری برادری کو تجارتی معلومات میں تبدیلیوں سے باخبر رکھنے کے لیے ٹریڈورس پورٹل کو جدید بنا دیا ہے۔ ترجمان پاکستان سنگل ونڈو کے مطابق پورٹل پر رجسٹریشن کے عمل کو انتہائی آسان اور تیز رفتار بنا دیا گیا ہے۔
صارفین اب گوگل سائن اِن یا معیاری لاگ اِن کے ذریعے محض چند مراحل میں رکنیت حاصل کر سکتے ہیں۔ نئی اپ ڈیٹس کے تحت تجارتی تبدیلیوں اور قانونی دستاویزات سے باخبر رہنے کے لیے ای میل الرٹس کی سہولت بھی متعارف کرا دی گئی ہے۔


