ساہیوال (نیوز ڈیسک) ساہیوال میں پانچ لڑکیوں کے مبینہ اغوا کے واقعات پر چار مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مغوی لڑکیاں تاحال بازیاب نہیں ہو سکیں۔
پولیس کے مطابق عمران ٹائون میں نواز حسین کی اٹھارہ سالہ بیٹی ماہ نور کو مبینہ طور پر گھر سے اغوا کیا گیا۔ ملزمان جاتے ہوئے ایک لاکھ روپے نقدی اور نو لاکھ روپے مالیت کے زیورات بھی ساتھ لے گئے۔
چک چھیاسی چھ آر میں زاہد امیر کی انیس سالہ بیٹی زینب اور کمسن لائبہ کو مبینہ طور پر زبردستی لے جایا گیا۔ ملزمان اس دوران سات لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی بھی لے گئے۔
چک اکیس گیارہ ایل میں محمد یوسف کی بیٹی مہک فاطمہ کو بھی مبینہ طور پر اغوا کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ چک اٹھارہ بارہ ایل میں پولیس کانسٹیبل محمد عرفان کی بیٹی آمنہ عرفان کو مبینہ طور پر زبردستی لے جایا گیا۔
پولیس نے چاروں واقعات کے مقدمات دفعہ تین سو پینسٹھ بی کے تحت درج کر لیے ہیں۔ پولیس کے مطابق چھ ملزمان کو حراست میں لے کر مغوی لڑکیوں کی بازیابی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


