پشاور (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی، اسپتال منتقلی اور مقدمات کی جلد سماعت کے لیے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی تیاری مکمل ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاجی جلوس جنوبی اضلاع اور ملاکنڈ سے چل کر صوابی میں اکٹھے ہوں گے۔ شوکت یوسف زئی نے واضح کیا کہ چار اکتوبر کو پرامن لانگ مارچ ہر حال میں ہوگا اور اس کی منزل اسلام آباد ہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر کوئی نہ کوئی راستہ نکال لیں گے اور اب تک حکومت و اپوزیشن کے مذاکرات حوصلہ افزا ہیں۔


