سرگودھا کے مین بازار میں کپڑے کی دوکان پر مسلح نوجوان نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش تحویل میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ قادر آباد کے علاقہ میں پیش آیا جہاں ملزم نے فائرنگ کر کے خاتون کو شدید زخمی کیا۔ زخمی خاتون ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔ ایس ایچ او کی مدعیت میں ملزم محسن عباس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے موقع سے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


