فائل فوٹو
فائل فوٹو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے اکادمی ادبیات پاکستان میں ادیبوں اور شعراء سے ملاقات کرکے ادبی سرگرمیوں کے فروغ اور اہل قلم کی فلاح کے لیے تجاویز طلب کیں۔
اے پی پی کی 3 نومبر کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے اہل قلم نے کتابوں کی اشاعت، نوجوان لکھاریوں کی حوصلہ افزائی، علاقائی زبانوں کی سرپرستی، ادبی تقریبات اور رائٹرز ہاؤس کی بہتری پر اپنی آراء پیش کیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ قابل عمل تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا اور اکادمی کی پالیسی سازی میں ادبی برادری کی مشاورت بڑھائی جائے گی۔ ملاقات میں ڈاکٹر احسان اکبر، علی اکبر عباس، عائشہ مسعود اور دیگر ادیبوں کے ساتھ اکادمی کے افسران بھی شریک ہوئے۔


