فائل فوٹو
لاہور 4 نومبر: صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے خلدونیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ اپلائیڈ سائنسز ملتان روڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے اورینٹیشن سیشن 2026 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ادارے کے سی ای او پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے تدریسی سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔
چوہدری شافع حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل معیاری فنی تعلیم سے جڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرکے ملک و قوم کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے۔
حکومت کا انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے پر مکمل فوکس ہے۔
پنجاب میں انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق نئی انڈسٹریل اسٹیٹس بنائی جارہی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار ہمیشہ کیلئے بند کرا دیا ہے۔
اب حاصل کیے گئے پلاٹوں پر تیزی سے صنعتی یونٹس لگائے جارہے ہیں۔ پالیسی کے مطابق دو سال کے اندر کارخانہ نہ لگانے والوں کے پلاٹ کینسل کیے گئے ہیں۔
چوہدری شافع حسین نے بتایا کہ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بن چکا ہے۔ وہاں فارماسیوٹیکل ویلی بھی بنائی جارہی ہے۔
انہوں نے پروفیسر نظام الدین کی گجرات یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر خدمات کو سراہا۔ تقریب میں اساتذہ، طلباء اور والدین نے شرکت کی۔


