کراچی (اے پی پی): سندھ حکومت کے کلچر اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ نے معروف میڈیا ایگزیکٹو ڈاکٹر عمیر ہارون کو ایکسلینس ایوارڈ 2026 سے نواز دیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق یہ اعزاز میڈیا پروڈکشن اور عالمی ثقافتی سفارت کاری کے زمرے میں دیا گیا۔
یہ ایوارڈ پاکستان کے میڈیا منظر نامے کو بہتر بنانے میں ڈاکٹر عمیر ہارون کی خدمات کا اعتراف ہے۔


