لاہور (بیورو رپورٹ) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال جاری کر دی گئی ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر آمد 54 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک رہا۔
دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 10 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد 57 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 57 ہزار 700 کیوسک رہا۔ جہلم میں منگلا کے مقام پر آمد 7 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 37 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 15 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 300 کیوسک رہا۔
جناح بیراج پر پانی کی آمد 81 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 74 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ ہوا۔ چشمہ کے مقام پر آمد 87 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 90 ہزار کیوسک رہا۔
تونسہ بیراج پر آمد 88 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 68 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
گدو بیراج آمد 70 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 56 ہزار 600 کیوسک رہا۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 56 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 14 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔
کوٹری بیراج آمد 39 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 700 کیوسک رہا۔
تریموں کے مقام پر آمد 18 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ اور پانی کی موجودہ سطح 1520.69 فٹ رہی۔
پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.971 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ ہوا۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ اور پانی کی موجودہ سطح 1206.85 فٹ رہی۔
پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.680 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ ہوا۔
چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ اور پانی کی موجودہ سطح 645.50 فٹ رہی۔ پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.157 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے۔


