لاہور (صورتِ حال، بزنس ڈیسک) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 14 روپے اضافے سے 497 روپے ہو گئی۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت 10 روپے اضافے سے 343 روپے فی کلو ہو گئی۔
فارمی انڈوں کی قیمت 264 روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخ نامے سے 20 روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔


