لاہور (بیورو رپورٹ، ڈیسک) ہاتھ سے بنے قالینوں کی تین روزہ عالمی نمائش آج سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں شروع ہوگی۔ یہ نمائش ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان اور پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔
نمائش کے دوران دنیا کے مختلف ممالک سے ایک سو سے زائد خریدار پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ چیئرمین ایگزیبیشن ریاض احمد کے مطابق نمائش میں مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز کی جانب سے معیاری اور دیدہ زیب ڈیزائنوں کے سٹالز لگائے جائیں گے۔
عالمی خریداروں اور پاکستانی برآمد کنندگان کے درمیان بی ٹو بی ملاقاتوں کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد برآمدی آرڈرز کا حصول اور نئی عالمی منڈیوں تک رسائی کے امکانات کو بڑھانا ہے۔


