اسلام آباد (بزنس ڈیسک) وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ایس او ایز کا منافع سات فیصد کم رہا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ نے ریاستی ملکیتی اداروں کی ششماہی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایس او ایز کا منافع 457.20 ارب سے کم ہو کر 423.3 ارب روپے رہا۔
جولائی سے دسمبر 2025 تک ایس او ایز کے نقصانات 342.9 ارب سے کم ہو کر 342.8 ارب رہے۔ جولائی سے دسمبر 2025 کے دوران ریاستی اداروں کے منافع میں 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
جولائی سے دسمبر 2025 تک ایس او ایز کا خالص منافع 114.3 ارب سے کم ہو کر 80.5 ارب روپے رہا۔ دستاویز کے مطابق ریاستی ملکیتی اداروں کی ایکویٹی میں جولائی سے دسمبر 2025 تک تین فیصد کمی ہوئی۔
ایس او ایز کی ایکویٹی 6628.7 ارب سے کم ہو کر 6407.2 ارب روپے پر آ گئی۔ ششماہی رپورٹ کے مطابق ایس او ایز کی ذمہ داریاں ایک فیصد کم ہوئیں۔
جولائی سے دسمبر 2025 کے دوران ایس او ایز کے اثاثوں میں دو فیصد کمی ہوئی۔ جولائی تا دسمبر 2025 ایس او ایز کے اثاثے 37729.7 ارب روپے سے کم ہو کر 37 ہزار 107 ارب روپے ہو گئے۔


