اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ اگر اسلام آباد ناکام ہو گیا تو اسے تھر والوں کے حوالے کر دیں۔ انہوں نے تھر کول بلاک ون میں پاکستان کے پہلے کوئلہ خشک کرنے والے یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلام آباد کے ماہرین کہتے تھے کہ تھر کا کوئلہ بیکار ہے۔ اب تھر کے کوئلے کی بدولت 1.6 ارب ڈالر کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو رہی ہے۔
تھر میں بجلی کی پیداوار 600 میگاواٹ سے بڑھ کر 2 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھر کا کامیاب ماڈل پورے ملک میں نافذ کیا جانا چاہیے۔


