ملتان (ملتان رپورٹر) ملتان کے ایک نجی بینک میں خاتون کے لاکر سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا اسی تولہ سونا غائب ہو گیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق سونا غائب ہونے کے بعد بینک منیجر بھی فرار ہو گیا۔
خاتون نے بتایا کہ کچھ دن پہلے لاکر چیک کرنے آئیں تو چابی نہیں لگ رہی تھی۔ آج دوبارہ بینک آکر لاکر چیک کیا تو وہ خالی تھا۔
متاثرہ خاتون نے پولیس سے رجوع کر لیا ہے اور پولیس نے سونا غائب ہونے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


