واشنگٹن (این این آئی) امریکی پوسٹل سروس کو 12کروڑ 60لاکھ ڈالرز کا نقصان پہنچانے والے پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ریاست فلوریڈا میں پاکستان کے مبینہ شہری کے خلاف امریکی پوسٹل سروس کو بڑا نقصان پہنچانے کا مقدمہ سامنے آیا ہے۔
امریکی اٹارنی کے دفتر کے مطابق خانیوال سے تعلق رکھنے والے 33سالہ فہیم اکرم پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے۔ ملزم ویب سائٹ کے ذریعے امریکا کے جعلی ڈاک لیبل اور ٹکٹ فروخت کرتا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ملزم نے ہر ٹکٹ کی قیمت صرف 2ڈالر رکھی تھی۔ یہ قیمت اصل ٹکٹ سے کم تھی اور ملزم نے 51لاکھ جعلی لیبل فروخت کیے۔


