لاہور (بیورو رپورٹ)۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کی زد پر ہے۔
صوبے کا وزیراعلیٰ کنٹینر پر موجود ہے۔
جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی نے قیام امن پر دہشت گردوں کے تحفظ کو ترجیح دی۔ وہ واحد وزیراعلیٰ ہیں جو اپنے صوبے میں مارچ کر رہے ہیں۔
کے پی کے حکومت خود صوبے میں آئینی اقدام کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ لوگوں کو دہشت گردوں اور جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔


