سوات (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی میز سے اٹھنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ جاری رہے گا اور مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہیے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے مذاکرات کی کامیابی کے لیے کوششیں کیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے دوران خیبر پختونخوا کی قیادت سے مشاورت کی جاتی رہی اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی میز سے اٹھے ہیں لیکن دوبارہ بیٹھنے کا راستہ اب بھی کھلا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کسی اور کے کہنے پر دفعہ 144 نافذ کر رہے ہیں اور صوبے میں مداخلت کی جا رہی ہے۔


