مکو آ نہ (نیوز ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذہنی صحت سے آگاہی کا عالمی دن 10 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کا مقصد عوام میں ذہنی صحت کی ضرورت اور اہمیت کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔
محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اور سیمینارز منعقد ہوں گے۔ ان تقریبات میں ماہرین نفسیات ذہنی صحت کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔
اخبارات میں ماہرین کے خصوصی مضامین اور تشہیری مواد شائع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ریڈیو اور ٹی وی چینلز سے بھی اس حوالے سے خصوصی پروگرام نشر ہوں گے۔
ماہرین نفسیات کے مطابق ذہنی امراض سے بچاؤ کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔ ان میں سادہ طرز زندگی، قناعت پسندی، غصے سے پرہیز، عبادات اور ورزش شامل ہیں۔


