فیصل آباد (صورتِ حال، DESK) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کپاس کا عالمی دن آج سات اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں محکمہ زراعت کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
ان تقریبات میں مقررین کپاس کے متعلق کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کریں گے۔ کپاس کا عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد اس فصل کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔
کپاس پاکستان کی سب سے اہم نقدآور فصل ہے اور اس کی برآمدات ملک کی تمام زرمبادلہ کی کمائی کا پچپن فیصد ہیں۔ کپاس ایک عالمی اجناس ہے جو پانچ براعظموں کے پچھتر سے زائد ممالک میں اگائی جاتی ہے۔
پاکستان کے کسانوں نے اپنی محنت اور لگن سے ملک کو کپاس کی پیداوار میں اہم مقام دلایا ہے۔ کپاس بہت سے دیہی چھوٹے ہولڈرز اور مزدوروں بشمول خواتین کے لیے روزی روٹی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔


