مکو آنہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن 16 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا مقصد بھوک اور غربت کے عوامل کو بے نقاب کرنا ہے۔
فیصل آباد سمیت ملک بھر میں محکمہ خوراک، زراعت اور سماجی تنظیموں کے تحت تقریبات ہوں گی۔ ماہرین تقریبات میں خوراک کی کمی اور حصول میں حائل مشکلات پر روشنی ڈالیں گے۔
اقوام متحدہ کے تحت یہ دن ہر سال 16 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کے باعث غریب افراد آمدنی کا ستر فیصد خوراک پر خرچ کرتے ہیں۔


