راولپنڈی (بزنس ڈیسک) 750 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لئے قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور قومی بچت کے شیڈول کے مطابق 750 روپے پرائز بانڈ کا اگلا ڈرا جمعرات 15 اکتوبر 2026 کو راولپنڈی میں ہوگا۔
اس قرعہ اندازی میں کل 1700 نمبروں کو انعامات دیے جائیں گے۔
قرعہ اندازی کے تحت ایک شخص کو پندرہ لاکھ روپے کا پہلا انعام ملے گا۔ جبکہ تین افراد کو پانچ لاکھ روپے فی کس دوسرا انعام دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ 1696 بانڈ ہولڈرز کو نو ہزار تین سو روپے فی کس تیسرا انعام ملے گا۔


