فیصل آباد کے تھانہ بلوچنی کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو ٹول پلازہ ملازمین زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملازمین اٹھارہ لاکھ روپے بینک جمع کرانے جا رہے تھے۔
راستے میں تین مسلح ڈاکوؤں نے انہیں گھیر کر رقم چھین لی۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے محمد رزاق اور شبر رسول زخمی ہوئے۔
زخمی ملازمین کو طبی امداد کے لیے آر ایچ سی کھرڑیانوالہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع مل کر کارروائی شروع کردی۔
پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے ہیں۔


