مریدکے (نامہ نگار، نیوز ڈیسک) مریدکے کے محلہ احمد پورہ میں نیٹ کیبل کی تنصیب کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق سعد نامی نوجوان بجلی کے پول پر کام کر رہا تھا کہ اسے اچانک کرنٹ لگ گیا۔
کرنٹ لگنے سے وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پول سے نیچے گر گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی نوجوان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے منتقل کیا۔
ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد سعد کی حالت تشویشناک بتاتے ہوئے اسے لاہور ہسپتال ریفر کر دیا۔ اس واقعے کے بعد مقامی شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کیبل اور بجلی کے کام سے وابستہ افراد کے لیے حفاظتی تدابیر لازمی بنائی جائیں۔


