لاہور (لاہور نیوز) صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ستھرا پنجاب اتھارٹی کا چھٹا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اتھارٹی کے معاملات اور انسدادِ سموگ اقدامات کو مؤثر بنانے پر غور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر فیلڈ مانیٹرنگ آفیسرز کے یونیفارم پر باڈی کیم لگانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر بلدیات نے محکمہ ماحولیات کی ہدایات کا ہر سطح پر نفاذ یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
سڑکوں پر گرد اڑانے یا کوڑا جلانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ارکان نے یونین کونسلز کی جیومیپنگ کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے بہتری کی ہدایت کی۔


