مکو آنہ (بیورو رپورٹ) پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سایوس نے کہا ہے کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ سفیر نے ڈپٹی ہیڈ آف مشن مس ایرکا لوسرو کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا۔
سفیر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلیمی اور تحقیقی اداروں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔
زرعی تحقیق، تعلیم، جدت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے امور زیر غور آئے۔ سفیر نے کہا کہ زراعت دونوں معیشتوں کا اہم ستون ہے۔
ارجنٹائن کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل ٹیکنالوجی کا حوالہ بھی دیا گیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی بین الاقوامی روابط مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
اس زرعی تعاون سے کسانوں کو عملی اور ٹھوس فوائد حاصل ہوں گے۔


