کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں ایسٹ پولیس نے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز مالکان کے سپرد کر دیے ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق شہریوں سے چھینے گئے اور چوری شدہ موبائل فونز پولیس نے ملزمان سے برآمد کیے تھے۔
ترجمان نے اپیل کی ہے کہ موبائل فون گم ہونے یا چوری ہونے پر شہری فوری رپورٹ درج کروائیں۔ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے تقریب میں دو سو تریسٹھ موبائل فونز شہریوں کے سپرد کیے۔


