اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈائوٹی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں انسانی حقوق، خواتین اور بچوں کے تحفظ اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور وفد کے دیگر ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پریس ریلیز کے مطابق اعظم نذیر تارڑ نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا معاملہ اٹھایا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس اقدام کے پاکستان کی زراعت اور غذائی تحفظ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ برطانوی وزیر مملکت نے پانی کے مسائل کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں بچوں کے جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔


