شمالی وزیرستان (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسو خیل میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا مصباح اللہ کے گھر کے باہر دھماکا ہوا۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق مولانا مصباح اللہ وزیر اعظم کی کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔


