اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے یہ خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔
وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق احسن اقبال نے وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا ہے۔


