فائل فوٹو
فائل فوٹو
اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ نو اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تمام مقابلے نو، گیارہ اور تیرہ اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
جمعرات آٹھ اکتوبر کو دونوں ٹیمیں شام پانچ بجے ٹریننگ کریں گی۔ ٹریننگ سے قبل پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان اور سری لنکا کے کپتان کوسل مینڈس پریس کانفرنس کریں گے۔
اس موقع پر سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی جائے گی۔
تمام میچز شام چھ بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس شام پانچ بج کر تیس منٹ پر ہوگا۔ شیڈول میں تبدیلی کی صورت میں پاکستان کرکٹ بورڈ میڈیا کو آگاہ کرے گا۔


