بیونس آئرس (انٹرنیشنل ڈیسک) ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اپنے آخری انٹرنیشنل میچ کو شاندار فتح کے ساتھ یادگار بنا دیا۔ مونومینٹل اسٹیڈیم میں پچاسی ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے یہ میچ کھیلا گیا۔
اس میچ کے ساتھ انہوں نے ارجنٹائن کے لیے اپنے اکیس سالہ انٹرنیشنل فٹبال کیریئر کا اختتام کر دیا۔ وہ قومی ٹیم کی جانب سے دو سو آٹھ میچز کھیلنے والے ریکارڈ ساز کھلاڑی ہیں۔
قومی ترانے کے موقع پر اسٹار فٹبالر جذباتی نظر آئے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ میچ کے دسویں منٹ میں جرسی نمبر دس کے اعزاز میں شائقین نے تالیاں بجائیں۔
میچ کے اختتام پر ڈرون شو کے ذریعے لیونل میسی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وہ کلب فٹبال میں فی الحال انٹر میامی کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔


