اسلام آباد (اے پی پی) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایس ای فروٹس اینڈ ویجیٹیبل لمیٹڈ کے مجوزہ آئی پی او کی تحقیقات میں پیشرفت کے لیے 7 بینکوں سے برآمدی ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ایس ای سی پی کے اعلامیہ کے مطابق بینکوں سے کمپنی کے لیے برآمد کی تفصیلات فراہم کرنے کو کہا گیا ہے، جو کہ پہلے شاہین انٹرپرائزز کے نام سے جانی جاتی تھی۔


