اسلام آباد (APP) — بین الاقوامی اقبال کانفرنس کے شرکاء نے علامہ محمد اقبال کی فکری روایات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد میں دو روزہ بین الاقوامی اقبال کانفرنس کے اختتامی سیشن کے دوران مقررین نے کہا کہ نوجوان نسل میں علامہ محمد اقبال کا فلسفہ اجاگر کیا جائے۔
کانفرنس کے موضوع "اقبال کا فکر اور عالمی امور" کے تحت مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی فلاح، امن اور پائیدار ترقی کے لیے علامہ اقبال کی تعلیمات کو عملی جامہ پہنایا جائے۔


