واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز میں امریکی سمندری ڈرون تباہ کرنے کے ایرانی دعوے کی تردید کر دی۔ سینٹ کام کے مطابق مشرقِ وسطی میں امریکی فوج کے تمام بغیر پائلٹ بحری جہاز محفوظ ہیں۔
جدید سمندری ڈرونز کا ایک اسکواڈرن دفاعی حکمتِ عملی کے تحت آبنائے ہرمز میں گشت کر رہا ہے۔


