بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض اور مشرقی صوبے کی جانب داغے گئے حوثی میزائلوں کو فضا میں ہی ناکام بنا دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ حملے ایسے وقت میں سامنے آئے جب حوثی ذرائع نے صنعا کے قریب ایک گاؤں پر اتحادی فضائی حملے میں 33 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔ خطے میں کشیدگی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔


