فیصل آباد (اسپورٹس ڈیسک) نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے پنجاب کی مرد اور خواتین ٹیموں کے انتخاب کی خاطر ایک روزہ اوپن ٹرائلز 10 اکتوبر کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہوں گے۔ پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے تحت ان ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
سیکرٹری ڈاکٹر ریحان یوسف نے بتایا کہ فیڈریشن کمیٹی کی سربراہ شاہدہ خانم نے ٹرائلز کی منظوری دی ہے۔ اس عمل میں پنجاب بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔
خواہش مند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10 اکتوبر کو صبح 8 بجے متعلقہ حکام کو رپورٹ کریں۔ کھلاڑی چوہدری اصغر علی گل اور عثمان معاویہ کو رپورٹ کریں گے۔
ٹرائلز کے وقت کھلاڑیوں کے پاس شناخت کے لیے شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ہونا لازمی ہے۔ کھلاڑیوں کے پاس ب فارم کا ہونا بھی قابل قبول ہے۔


