انٹرنیشنل ڈیسک (نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ پریم آنند مہاراج کے ورنداون آشرم جانے کے عوض 5 کروڑ روپے لینے کا الزام مسترد کر دیا۔ ویرات کوہلی کے ترجمان کے مطابق کرکٹر نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ویرات اور انوشکا آشرم میں مذہبی عقیدت کے باعث جاتے ہیں۔ جوڑے نے کبھی آشرم جانے کے لیے کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا۔
فلاحاری مہاراج دنیش شرما نے دعوی کیا تھا کہ ویرات کوہلی کو آشرم لانے کے لیے 5 کروڑ روپے ادا کیے گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس دعوے کا کوئی بھی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔


