ملتان (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان انڈر 17 اور سری لنکا انڈر 17 کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تین روزہ میچ ڈرا ہوگیا۔ پاکستان انڈر 17 نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 434 رنز بنائے۔
محمد یوسف نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 161 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ جواب میں سری لنکا انڈر 17 کی ٹیم پہلی اننگز میں 285 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
اے پی پی کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین میچ کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔


