لاہور (اے پی پی اردو) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضلع کرم میں سرحدی دراندازی ناکام بنا دی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے سکیورٹی فورسز کی اس کامیاب کارروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
کارروائی کے دوران نائب صوبیدار ہدایت امان جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شہید نائب صوبیدار ہدایت امان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے مخلصانہ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


