سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار علی امین خان گنڈاپور کو ڈیرہ اسماعیل خان میں گھر پر نظربند کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق رہائشگاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور علاقے میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے علی امین خان گنڈاپور نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیس نے انہیں گھر میں نظربند کر دیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل قرار دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سب سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔


