اسلام آباد (این این آئی) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں ایچ آر سی پی نے خبردار کیا کہ ایمرجنسی یا گورنر راج سیاسی کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔
تنظیم نے کہا کہ اس اقدام سے جمہوری عمل بھی کمزور ہو سکتا ہے۔ ایچ آر سی پی نے وفاق اور پی ٹی آئی پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر سیاسی بات چیت کا آغاز کریں۔
تنظیم کے مطابق یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی بہانے شہریوں کے بنیادی حقوق معطل نہ کیے جائیں۔


