کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی حمایت کردی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی اداروں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
فاروق ستار نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی سے قومی کامیابیاں متاثر ہو رہی تھیں اور گورنر راج صدر مملکت کے حکم نامے کے تحت نافذ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں دہشتگردی سلیپر سیلز کے ذریعے پھیلائی جا رہی ہے اور ان کا مکمل خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔


